پارا چنار میں سات اساتزہ اکرام کے بہیمانہ قتل کی شدید مزمت کرتےہیں، سید نیر حسین بخاری
اسلام آباد :(ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے پارا چنار میں سات اساتزہ اکرام کے بہیمانہ قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتزہ اکرام کا قتل روشنی کی شمعیں گل کرنے کے مترادف ہے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لاکر اساتزہ اکرام کے قاتل اور سہولتکار ڈھونڈ نکالے جائیں.انہوں نے جانبحق اساتزہ اکرام کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کیلئے دعا کی .انہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ہے کہ قوم اپنے قومی ہیروز سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے سیکورٹی فورسز پر حملہ آور اور سہولتکار کسی رعایت کے مستحق نہیں امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کا خون رنگ لائے گا نیر بخاری نے شہداء وطن کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے.