پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی من مانیاں ،کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

فائل فوٹو:
رپورٹ:محمد اقبال ہارپر

لاہور: کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں لیکن دوسری طرف پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہٹ دھرمیاں اور تنازعات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، باڈی بلڈن،سائیکلنگ،اور ایتھلیٹکس کے بعد اب ویٹ لفٹنگ کا تنازع بھی سامنے آ گیا ہے پی او اے کے مافیا گروپ کے زیر اثر گیمز آرگنائیزرز نے کامن ویلتھ گولڈ میڈ لسٹ نوح دستگیر بٹ کو مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے،نوح بٹ انصاف کیلیۓ ڈی جی سپورٹس بلوچستان درا بلوچ کے آفس پہنچ گۓ۔درا بلوچ بھی پی او اے کے پیدا کردہ مسائل سے پریشان دکھائی دیتے ہیں انہوں نے سیکرٹری سپورٹس بلوچستان اسحاق جمالی کی ہدایت پر ایتھلیٹکس ایونٹ کیلۓ فیڈریشن اور آرگنائزرز کو بڑی مشکل سے راضی کیا ایتھلیٹکس ایونٹ کی کی کامیاب شروعات کرانے کا کریڈٹ سیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی اور ڈی جی سپورٹس درا بلوچ کو جاتا ہے اگر یہ دونوں حضرات کوشش نہ کرتے تو ایونٹ کبھی بھی شروع نہیں ہو سکتا تھا دوسری طرف پی او اے مافیا تو انجواۓ ٹرپ پر ہے ان کو ان تنازعات سے کیا لینا دینا۔اب اس بات میں کوئی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں رہی کہ پی او اے کی ہٹ دھرمیوں اور تنازعات سے بھرپور پالیسیوں نے نہ صرف کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے بلکہ کھیلوں کا ہی بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، جن کھیلاڑیوں کے بل بوتے پر سپورٹس ایسوسی ایشنز راج اور انجواۓ کرتی ہیں وہ کھیلاڑی ان ہوسٹلوں میں قیام کرتے ہیں جہان گندے واش رومز اور کمروں میں میٹرس تک کی سہولتیں موجود نہیں ہوتیں اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران فائیو سٹار رہائیشوں کے مزے لیتے ہیں کھلاڑی اور سپورٹس لورز ان سپورٹس دشمن مافیا سے چھٹکارا پانے کیلۓ کسی مرد مجاہد کے شدت سے منتظر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں