چیٹ جی پی ٹی نے امریکی جوڑے کی شادی کروادی

کولاراڈو میں چیٹ جی پی ٹی نے شادی کے کلمات ادا کرکے اب دو افراد کو رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا ہے، فوٹو: فائل

کولاراڈو: امریکا میں ایک نوجوان جوڑے کو جب شادی کرانے والا پادری دستیاب نہ ہوا تو مصنوعی ذہانت کے مشہور پروگرام چیٹ جی پی ٹی نے ان کی شادی کروادی۔

اوپن اے آئی کی جانب سے تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی نے چند روز قبل ریس وائنچ اور ڈیٹن ٹروؤٹ کی شادی کی تمام رسوم کو باآوازانداز میں پڑھا، واضح رہے کہ میاں اور بیوی کا تعلق کولاراڈو سے تھا جہاں شادی کی تقریبات کے لیے لائسینس یا سند کی ضرورت نہیں ہوتی، تاہم دلہن کے والد اسٹیفن وائنچ نے سادہ اور آسان حل پر زور دیا۔

چیٹ جی پی ٹی پروگرام پہلے تو ہچکچاتا رہا۔ اس نے کہا کہ ’اس کے پاس نہ ہی آنکھیں ہیں، نہ جسم ہے اور وہ باضابطہ طور پر کسی کو شادی کا اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔‘ لیکن اصرار جاری رہا اور چیٹ بوٹ کو دلہا اور دلہن کی تمام تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد نہ صرف اس نے شادی کے الفاظ بولے بلکہ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں