ایشیاءکپ مقابلوں میں پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ریکارڈ بہت اچھا نہیں

آئی لینڈرز کو ایشیائی ایونٹ میں گرین شرٹس کیخلاف واضح برتری، مگر کیسے-فوٹو: فائل

ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت لے چکا ہے تاہم ایشیائی ایونٹ میں گرین شرٹس کا آئی لینڈرز کے خلاف ریکارڈ بہت خراب ہے۔ریکارڈ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں 155 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں گرین شرٹس 92 میچز میں کامیابی حاصل کرکے آئی لینڈرز سے بہت آگے ہے۔اس دوران سری لنکن ٹیم 58 مقابلوں میں جیت کا مزہ چکھ سکی ہے۔ایشیاءکپ کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو سال 1984ء سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں حیران کُن طور پر سری لنکا کاپلڑا بھاری ہے، آئی لینڈرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کیخلاف 17 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 12 سری لنکا کے نام رہے جبکہ 5 مقابلوں میں پاکستان کامیاب رہا۔یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیاءکپ کے دوران کوئی بھی مقابلہ بارش کی نذر نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایشیاءکپ کے اہم مقابلے میں قومی ٹیم کو کل دفاعی چیمپئین سری لنکا چیلنج درپیش ہوگا، میچ میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں جبکہ پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔پاکستان اور سری لنکا کو شکست دیکر بھارت پہلے ہی ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں