عام تاثر ہے کہ نگران حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن

سینیئر سول سرونٹس کی اہم عہدوں پر تقرری کے وقت غیر جانبداری کو سامنے رکھا جائے-فوٹو: فائل

کابینہ میں ایسے ارکان کا تقرر نہ کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو، نگراں وزیر اعظم کو خط
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کابینہ میں ایسے ارکان کا تقرر نہ کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو۔الیکشن کمیشن کے اسپیکر سیکریٹری ظفر اقبال کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سید توقیر حسین شاہ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ارکان کا تقرر کرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ’عام تاثر ہے کہ نگران حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت نے حالیہ پریس کانفرنس میں اس طرف نشاندہی کی اور نگران حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سابقہ حکومت کی وراثت لیکر چل رہی ہے‘۔خط میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ارکان کا تقررکرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو، سینیئر سول سرونٹس کی اہم عہدوں پر تقرری کے وقت غیر جانبداری کو سامنے رکھا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں