بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا

ورلڈکپ میں پاکستان کا موجودہ اسپن اٹیک انکی کمزوری ہے، وکرانت گپتا -فوٹو: ویب

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے مجھے سمجھ نہیں آیا، بھارتی صحافی وکرانت گپتا
نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بالنگ پر سوال اٹھادیا،پاکستان کو بالنگ اور فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا.سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نامور بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستان اسی فیلڈنگ/کیچنگ اور اسپن اٹیک سے اچھی ٹیموں کے خلاف بڑے مقابلے میں جیت کیلئے بہت جدوجہد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم پرکوئی بھی حریف دباؤ ڈالتا ہے تو دفاعی انداز میں چلے جاتے ہیں، پاکستان کوابتدائی 10 اوورز میں نئی ​​گیند کے ساتھ اپنے فاسٹ بولرز پر انحصار کرنا پڑے گا، ورنہ وہ بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں میچز کے دوران اسپنرز کا بہت بڑا کردار ہوگا، ہوسکتا ہے کہ آپ اکتوبر میں دیگر مقامات پر کھیلیں تو اوس کی وجہ سے کنڈیشنز میں تبدیلی آئے لیکن پاکستان کو بالنگ اور فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے مجھے سمجھ نہیں آیا، پاکستان کا موجودہ اسپن اٹیک انکی کمزوری ہے۔
https://x.com/vikrantgupta73/status/1707786365092712614?s=20
https://x.com/vikrantgupta73/status/1707799995964076552?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں