ورلڈکپ کا افتتاحی میچ، اسٹیڈیم خالی کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

بھارتی کرکٹ بورڈ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی،میگا ایونٹ کے آغاز سے محض ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنیکا اعلان کیا -فوٹو: اسکرین شارٹ

پاکستانی صحافیوں سمیت تماشائیوں کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں
ویب ڈیسک :فینز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ 2023ء کیلئے کوئی جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے،بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ہی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ نہ کیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈکپ کا افتتاحی میں محض چند سو تماشائی موجود ہیں۔
https://x.com/iMShami_/status/1709851920603500752?s=20
قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے آغاز سے محض ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ نظر آیا تھا۔بورڈ کی جانب سے بغیر وجہ بتائے افتتاحی تقریب منسوخ کردی تھی جبکہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان تقریب میں سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔فینز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ 2023ء کیلئے کوئی جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے۔
https://x.com/iamqadirkhawaja/status/1709868169907880318?s=20
دوسری جانب بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انہوں نے پاکستانی صحافیوں سمیت تماشائیوں کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔سال 1975ء سے کھیلے جارہے ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی فینز یا صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے گئے ہوں۔
https://x.com/_FaridKhan/status/1709846191196832239?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں