نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، سٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے-فائل:فوٹو

چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، سٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورس میں ایف آئی اے ، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں ، نیب میں ایف بی آر ، بینکنگ امور اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں