469 فٹ بلندی سے پھینکی گئی گیند پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

18 سالہ کیمرون ہینِگ کے مطابق وہ اور ان کے دوست نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے دو سال تک ٹریننگ کی

انہوں نے گلوو سے تسلسل کے ساتھ گیند پکڑنا شروع کرنے کے بعد بغیر گلوو کے کوشش شروع کی
نیو یارک: امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 469.5 فٹ کی بلندی سے پھینکی جانے والی ٹینس کی گیند پکڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔نیو یارک سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ کیمرون ہینِگ کے مطابق وہ اور ان کے دوست (جو کہ ڈرون پائلٹ ہیں) نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے دو سال تک ٹریننگ کی۔کیمرون نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی سال ٹریننگ کے دوران وہ گیند کے قریب بھی نہیں آ پا رہے تھے لیکن آئندہ برس سے انہوں نے بیس بال گلوو استعمال کرنے کی کوشش کی جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے گلوو سے تسلسل کے ساتھ گیند پکڑنا شروع کرنے کے بعد بغیر گلوو کے کوشش شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس متعلق وہ فکر مند تھے کہ ایسے چوٹ لگ سکتی ہے لیکن گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ٹائٹل کے سامنے یہ تکلیف تھوری لگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں