عام انتخابات 8 فروری 2024ء کوہونگے،صدر مملکت اور الیکشن متفق
الیکشن کمیشن کل 8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا.فائل:فوٹو
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا۔ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کل 8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں معزز ممبران الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
https://x.com/ECP_Pakistan/status/1720099806700552246?s=20
ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ الیکشن 8 فروری 2024ء بروز جمعرات منعقد ہوں گے۔
On today's order of the Supreme Court of Pakistan, the Chief Election Commissioner of Pakistan, Mr. Sikandar Sultan Raja, along with the Attorney General for Pakistan, Mr. Mansoor Usman Awan, and four members of the Election Commission of Pakistan, came to meet pic.twitter.com/1uXi7v7Y7N
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 2, 2023




