فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیرز،پاکستان کو دوسرے میچ بھی تاجکستان کے ہاتھوں شکست

پاکستانی کھلاڑیوں کی دیگرٹیموں کی طرح ٹریننگ نہ ہونا ہے-فوٹو:محمدحسین

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر-محمدحسین) فیفا ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائیرز راؤنڈ کے دوسرے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دے دی۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں منعقدہ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائیقن موجود تھے جنہوں نے دل کھول کر دونوں ٹیموں کو داد دی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول ریئس نبی نے اکیسویں منٹ میں کیا۔تاجکستان کو پہلے ہالف میں چار گولز کی برتری حاصل تھی۔ تاجکستان نے دوسرے ہالف میں دو گولز اسکور کیے۔ پاکستان دوسرے ہالف میں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہا۔تاجکستان کی جانب سے کامولوو نے دو جبکہ سوئیروو، عمربوئف، احسان، سیمیو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ میچ میں پاکستان کو ایک جبکہ تاجکستان کو تین یلو کارڈ ملے۔ پاکستان کے عالمگیر علی کو واحد یلو کارڈ ملا۔پاکستان کو راؤنڈ ٹو کے دونوں میچز میں تاجکستان اور سعودی عرب سے شکست ہوئی ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ اردن کے خلاف آئندہ سال 21 مارچ کو کھیلے گا۔

-فوٹو: ایکس
جبکہ میچ کے بعد تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سیگارڈ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ 1-6 سے کامیابی بڑی جیت ہے۔پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کیخلاف میچ میں پاکستان اچھا نہیں کھیلا جس کی وجہ پاکستانی کھلاڑیوں کی دیگرٹیموں کی طرح ٹریننگ نہ ہونا ہے۔

تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سیگاٸرڈ نے کہا ہے کہ تاجکستان کا اصل ٹارگٹ فیفا 2026ورلڈ کپ کوالیفاٸی کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی فٹ بال کپ کوالیفائرز ٹو پاکستان اور تاجکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور 1-6گول سے کامیابی بڑی جیت ہے اور تاجکستان کا اصل ٹارگٹ فیفا 2026ورلڈ کپ کوالیفائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمی بہت کم وقت ملااورہم نے پاکستان کیخلاف جارحانہ منصوبہ بندی کیساتھ کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان ایک نٸی ٹیم ہے، وہ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے اور پاکستان آکر بہت خوشی ملی۔ پاکستان کی کامیابی کیلٸے دعا گو ہوں۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کانسٹاٸن کی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کیخلاف میچ میں پاکستان اچھا نہیں کھیلا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دیگرٹیموں کی طرح ٹریننگ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کا ابھی آغاز ہے
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفاٸی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ لیگ ہے نہ ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے اور پاکستان کی مدمقابل ٹیمیں بہت مضبوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے بہت سے اقدامات اٹھانے ہونگے۔

کلب لیگ سے ملک میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ ہارون ملک

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ کلب لیگ سے ملک میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ عالمی فٹ بال کوالیفائرز ٹو کے میچ تاجکستان کے خلاف پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تاجکستان کےعالمی فٹ بال کپ کوالیفائرز ٹو کے میچ کے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سےمیں خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میچ دیکھنے والے شائقینِ کا شکر گزار کہ اتنی تعداد میں میچ دیکھنے آئے۔18 سال کی عمر کے لڑکے کو سکھانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں فٹ بال ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جو دنیا کے211 ممالک میں کھیلا جا رہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ہارون ملک نے کہا کہ کوچ کی کمیوڈیا اور سعودی عرب کے خلاف کارکردگی اچھی ہے۔ میری خواہش ہے کہ ملک میں ہر کھیل ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 2022ء سے اتنے میچز کھبی نہیں کھیلے ۔ریگولر میچز کھیل رہے ہیں.
ہمیں ٹیم کی کارکردگی بارےجلد خبر اچھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کارکردگی سے مطمئن ہو ں‌قوم کو ہارنا پسند نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

تبصرے “فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیرز،پاکستان کو دوسرے میچ بھی تاجکستان کے ہاتھوں شکست

اپنا تبصرہ بھیجیں