سیمی فائنل میں دھونی کا رن آؤٹ! آج تک بھارتی فینز نفرت بھری ای میلز کرتے ہیں، مارٹن گپٹل

مجھے ذرہ برابر یقین نہیں تھا کہ بال اسٹمپس کو جاکر لگ جائے گی،کیوی اوپنر –

ورلڈکپ 2019ء،دھونی کو رن آؤٹ کرنےسے آج تک بھارتی فینز کی نفرت بھری ای میلز موصول ہورہی ہیں،مارٹن گپٹل
کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2019ء ورلڈکپ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو رن آؤٹ کرنے کےبعد سے آج تک بھارتی فینز کی جانب سے نفرت بھری ای میلز موصول ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے مہندرا سنگھ دھونی کے رن آؤٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019ء ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ کے دوران جب انہوں نے بھارتی کپتان کو رن آؤٹ کیا اسکے بعد سے آج تک بھارتی فینز نفرت بھری ای میلز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ذرہ برابر یقین نہیں تھا کہ بال اسٹمپس کو جاکر لگ جائے گی، شارٹ کھیلنے کے بعد دھونی رن لینے کی کوشش کررہے تھے اور میں بال کی طرف لپکا، باؤنڈری سے بھاگ کرآرہا تھا اور مجھے صرف ڈیڑھ اسٹمپ دیکھائی دے رہے تھے جس کو نشانہ لگانے کی کوشش کی اور میں کامیاب ہوگیا۔رواں سال بھی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر جمی نیشم کو نشانے پر رکھ لیا تھا۔بھاری مداحوں نے جمی نیشم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جس میں فینز کی بدسلوکی کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا گیا تھا۔اسی طرح فائنل میں شکست کے بعد بھارتی مداحوں نے آسٹریلوی کرکٹرز کی بیویوں اور بچوں کو ریپ کرنے دھمکی بھی دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں