ئی پی ایل2024ء، باؤلنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے کھیل قوانین میں تبدیلی کی ہے-

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024ء کے سیزن کے آغاز سے قبل بھارتی بورڈ نے باؤلنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی سے محض کچھ دیر قبل بھارتی بورڈ نے باؤلنگ قوانین میں تبدیلی متعارف کروائی ہے، جس میں فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک اوور میں 2 باؤنسر کروانے کا تجربہ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا، اس لیے اب آئی پی ایل 2024ء کے سیزن میں اسے بطور قانون لاگو کیا جائے گا۔فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے کھیل قوانین میں تبدیلی کی ہے۔دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر جیادیو انادکٹ آئی پی ایل میں باؤلنگ قوانین میں تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ قانون میں تبدیلی کے بعد فرنچائزز پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جیرل کوٹزی، جوش ہیزل ووڈ جیسے تیز گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں