قائد اعظم محمد علی جناح نوزائیدہ مملکت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مثالی تعلقات کے خواہاں تھے۔ کنور محمد دلشاد

راولپنڈی : قائد اعظم محمد علی جناح مملکت خدادا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان، امریکہ اور کینیڈا کی طرز پر مثالی دوستانہ تعلقات چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے قانون اور پارلیمانی امور، کنور محمد دلشاد نے قائد اعظم کی ایک سو سینتالیسوں سالگرہ کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل، اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم چاہتے تھے کہ دونوں ملک اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں اور اپنے وسائل اپنی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کریں۔ اسی طرح آنے والے وقت میں کشمیر کا تنازعہ بھی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے کے امکانات تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں