الیکشن 2023ءمیں نوازشریف کا نعرہ ہوگا ’’مجھےکیوں بلایا‘‘: بلاول بھٹو زرداری

فلسطین کا کیس نئی آنے والی منتخب حکومت ہی لڑ سکتی ہے،سابق وزیر خارجہ

قائدعوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا، ہمارا خواب ہے،صحت کا نظام ہر پاکستانی کیلئے مفت ہونا چاہئے، بلاول بھٹو
لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں نوازشریف کا نعرہ ہوگا ’’مجھےکیوں بلایا‘‘۔
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، آج پاکستان کے حالات بہت برے ہیں، قائدعوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا، ہمارا خواب ہے پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنوائیں، ہم اس لئے الیکشن لڑرہے ہیں کہ صحت کا نظام بہتر بنائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں صحت کا نظام ہر پاکستانی کیلئے مفت ہونا چاہئے، اس وقت پاکستان کی آبادی میں 70 فیصد نوجوان ہیں، ہمارا مقابلہ بے روزگاری، غربت اور معاشی بحران سے ہے، ہم نے عوام کو بیروزگاری سے بچانا ہے، ہم قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہماری وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی جانب دیکھ رہی ہے، میں عوام سے ان کا ساتھ مانگ رہا ہوں، قائدعوام نے کہا تھا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے، کسی سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہوں، سائفر ایک سیریس ایشو ہے، کوئی بھی ضروری ڈاکومنٹ ریاست کی پراپرٹی ہوتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سائفر پر پوری تفتیش ہونی چاہئے، سائفر کی وجہ سے نیشنل سکیورٹی کو خطرہ ہوا ہے، سائفر والے معاملے کو عدالت سنجیدگی سے لے، جو سائفر بانی پی ٹی آئی کو گیا وہ سامنے نہیں آیا، ہم سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کا احترام کرتے ہیں، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، ہماری کسی جماعت سے بات چیت نہیں چل رہی۔


چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں اکیلی حصہ لے رہی ہے، میں غلطیوں سے سیکھ چکا ہوں، اب تک کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، ماضی سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں، ہم اپنا الیکشن لڑیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کا پرانا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، بانی پی ٹی آئی کی فیور کرنے کیلئے بلے کا نشان بنایا گیا، میرے خیال سے اس الیکشن میں بلا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، نگران وزیرخارجہ نے غزہ کی صورتحال پر محنت کی ہے، یونائیٹڈ نیشن میں فلسطین کا کیس پاکستان ہی لڑ رہا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کا کیس نئی آنے والی منتخب حکومت ہی لڑ سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں