راولپنڈی؛ منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکاربرطرف

ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اور برآمدگی کے باوجود سزایابی نہ ہونا برداشت نہیں کیا جا سکتا،سی پی او راولپنڈی-فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے دو ماہ کے کریک ڈاؤن میں 1100 سے زائد بڑے منشیات اسمگلرز کو جیل بھجوا کر بھاری مقدار میں چرس، ہیروئین، آئس اور دیگر منشیات برآمد کیں
راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش و پیروی پر 33 پولیس افسران و اہلکار کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش اور پیروی نہ کیے جانے کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچا اور وہ سزائیں نا پاسکے محکمہ پولیس سے برخاست کیے جانے والے افسران میں 9 سب انسپکٹر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبل شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ ڈسمس کیے گئے افسران کو محکمانہ انکوائری کے بعد محکمہ سے برطرف کیا گیا، برطرف ہونے والے افسران نے منشیات کے مقدمات کی تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جو محکمانہ انکوائریز میں ثابت ہوا۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اور برآمدگی کے باوجود سزایابی نہ ہونا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا کہ سزایابی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو ہر صورت جوابدہ ہونا پڑے گا، راولپنڈی پولیس نے دو ماہ کے کریک ڈاؤن میں 1100 سے زائد بڑے منشیات اسمگلرز کو جیل بھجوا کر بھاری مقدار میں چرس، ہیروئین، آئس اور دیگر منشیات برآمد کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں