چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز کے تجرباتی سفر کا آغاز

ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز کل بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا-

بیجنگ:چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز ” آڈورے میجک سٹی ” نے تجرباتی سفر شروع کر دیا ہے۔
چین کی خبر ایجنسی شنوا کے مطابق دیو ہیکل مسافر بحری جہاز نے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم اور تجرباتی سفر کے لیے مختلف ممالک سے مدعو کئے گئے مسافروں کے ہمراہ شنگھائی سے لنگر اٹھا لیا ہے۔ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز کل بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا۔یہ توقع ہے کہ جہاز تجارتی سفر سے پہلے ایک اور تجرباتی سفر کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ کروز جہاز چین کی شپ یارڈ کمپنی ‘سی ایس ایس سی’ کی کمپنی ‘وائےگایچیاو شپنگ’ کمپنی نے تیار کیا ہے، کروز کی لمبائی 323 میٹر اور وزن ایک لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے۔یہ کروز 5 ہزار 246 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، 16 منزلہ جہاز میں 2 ہزار 125 مسافر کمرے اور 40 ہزار مربع میٹر مشترکہ استعمال کی جگہ ہے، جہاز کو جاپان سے جنوبی ایشیاء تک کے سیاحتی سفر کے علاقے میں استعمال کیا جائے گا۔کروز بحری جہاز بنانے کے بعد چین عسکری، تجارتی اور سیاحتی تینوں شعبوں میں بحری جہاز بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں