بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکا؛ پورا علاقہ گونج اُٹھا

بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکا-فوٹو: ٹوئٹرز
اب تک دھماکے سے متعلق کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے حساس علاقے میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے حساس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سفارت خانے کا محاصرہ کرلیا اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس بھی موجود ہیں جب کہ فائر بریگیڈ سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کیا گیا۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پورا علاقہ گونج اُٹھا تھا۔ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔دہلی پولیس کو تلاش بسیار کے باوجود اسرائیلی سفارت خانے کے آس پاس سے کوئی بھی مشوک چیز نہیں مل سکی۔ تھک ہار کر پولیس ٹیم واپس چلی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کا عملہ اور عمارت مکمل طور پر محفوظ ہیں۔دھماکے کی نوعیت اور مواد سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم اب تک دھماکے سے متعلق کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں