عمر ایوب کو 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

نو مئی کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے-فوٹو: فائل

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت مںظور کرتے ہوئے انہیں 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عمر ایوب کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیات نے سماعت کی اور ابتدائیل دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب، خیبرپختونخوا میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا راہداری ضمانت منظور کی جائے۔واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں