فافن کا انتخابی امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے پبلک کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپنے اختیارات کے استعمال کا حق رکھتا ہے،فافن-فوٹو: فائل

تفصیلی فیصلوں کا اجراء کاغذات مسترد کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے ضروری ہے
اسلام آباد: فافن نے الیکشن کمیشن سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں۔ تفصیلی فیصلوں کا اجراء کاغذات مسترد کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے ضروری ہے۔
فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران ایک مخصوص ضابطے کے تحت ہی کاغذات مسترد کرسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپنے اختیارات کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔فافن نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے جو 2018ء میں 10.4 جبکہ 2013ء میں 14.6 فیصد تھی۔فافن نے کہا کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور مسترد کرنے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے۔ یہ اقدام انتخابی عمل کی شفافیت کو تقویت دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں