توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد

بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی-

راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کی تھی اور وزارت قانون سے رائے لے کر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ٹرائل کی درخواست کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں