پیپلز پارٹی کا تیر سے مشابہ انتخابی نشانات کو فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ

پنسل، بال پوائنٹ پین، قلم، اسکرو ڈرائیور، ٹوتھ برش پی پی پی پی ووٹرز کو کنفیوز کر سکتے ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن کو خط-

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات کو الیکشن کمیشن کی فہرست سے خارج کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ پنسل، بال پوائنٹ پین، قلم، اسکرو ڈرائیور، ٹوتھ برش پی پی پی پی ووٹرز کو کنفیوز کر سکتے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیر سے مشابہت رکھنے والے یہ نشانات پیپلز پارٹی کے عام ووٹرز کو کنفیوز کریں گے، مشابہت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے ووٹرز ان نشانات پر غلطی سے مہر لگا سکتے ہیں۔پی پی پی پی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ہائی کورٹ نے بلے باز کا انتخابی نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کے انتخابی نشان بلے سے مشابہت کی وجہ سے بلے باز کا نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے اپنے مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی نشانات کی فہرست میں سے ان 5 نشانات کو خارج کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں