امام مسجد کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی؛ ویڈیو وائرل

انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران امام مسجد کا سجدے کی حالت میں انتقال ہوگیا-فوٹو: ویڈیو گریب

جکارتا: دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران جواں سال امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران سجدے میں گئے امام صاحب کافی دیر تک نہ اُٹھ سکے تو موذن نے نماز مکمل کرائی۔امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انھیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہوجایا کرتی تھی۔ وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے ہیں۔
https://www.facebook.com/watch/?v=1113427599672644

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں