یوٹیوب پر سال 2023 میں پاکستانیوں نے کیا دیکھا

لسٹ سال 2023ء میں آن لائن اور آف لائن رونما ہونے والے نہایت خاص لمحات کی عکاسی کرتی ہے-

کراچی: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے آج ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، شارٹس، کریئیٹرز اور ابھرتے ہوئے تخلیق کار کی رینکنگ لسٹ جاری کردی۔ یہ لسٹ سال 2023ء میں آن لائن اور آف لائن رونما ہونے والے نہایت خاص لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔صارفین اور تخلیق کاروں کے لیے یوٹیوب شارٹس کی آمد ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی جس سے اُن کی ایکٹو کانٹینٹ کی خواہش کو بھی تسکین پہنچی۔ یوٹیوب صارفین معلومات اور تفریحی کانٹینٹ کے متلاشی رہتے ہیں جس کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ اُس میں درست تفصیلات بھی شامل ہوں۔ اس تناسب میں میلینیلز اور جنریشن زی جیسے صارفین کے لیے ایک ایسا فارمیٹ مثالی رہا جو صرف چند سیکنڈز میں اُن کی خواہش کو پورا کرسکے۔یوٹیوب نے اپنے اعلان میں بتایا کہ یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 ارب سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے۔ پچھلے سال شارٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ ہونے والے چینلز کی تعداد میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا اور یوٹیوب شارٹس کو اب 2 ارب سے زائد لاگڈ-اِن یوزرز ہر ماہ دیکھ رہے ہیں۔طویل دورانیے کے کانٹینٹ نے بھی پاکستانی صارفین میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کے استعمال کے طرز عمل میں بدلتے رجحانات کے باوجود دونوں فارمیٹس پاکستان میں ویڈیو فارم کانٹینٹ کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اس کی مثال ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز ہیں جو ہر سال الگ موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ ان کا کانٹینٹ جاذب نظر اور متاثرکن یعنی مختصراً بااثر ثابت ہوتا ہے۔مزید برآں، ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست ویوز کے علاوہ متعداد دیگر عوامل پر مبنی ہوتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ایک ویڈیو کتنی ٹرینڈنگ ہے۔ یوٹیوب کلچر اور ٹرینڈز کی ٹیم اینگیجمنٹ کو بھی بدرجہ خاص رکھتی ہے اور ویڈیو پر شیئرز اور لائکس جیسے سگنلز کو بھی جانچتی ہے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا تھا کہ اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹیں پاکستان میں ثقافتی ارتقاء کی عکاسی کرتی ہیں، بالخصوص شارٹس ویورشپ میں نمایاں اضافے اور میوزک، ڈراموں اور وی لاگز جیسے مخصوص کانٹینٹ کی اقسام پرستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ، کانٹینٹ کریئٹرز نئے صنفوں اور ناظرین کو دریافت کرنے کے لیے ملٹی فارمیٹ کے طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کی ملٹی فارمیٹ کانٹینٹ کی توسیع جاری رہے گی جس کے نتیجے میں کانٹینٹ کی پہلے سے کہیں زیادہ مختلف اور دلچسپ رینج سامنے آئیں گی۔میوزک بھی یوٹیوب پر مقبول کانٹینٹ کی ایک قسم ہے۔2023ء میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کو پاکستان میں لانچ کیا گیا۔ یہ سروس ایک ایڈ-فری کانٹینٹ، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پیڈ ممبر شپ ہے جو میوزک کا ایک شاندار تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، مختلف آرٹسٹ ملٹی فارمیٹ کے ذریعے اپنے آفاق وسیع کرتے رہے، جس کی مدد سے آڈیئنس مختلف فارمیٹ کے ذریعے ان کے بارے میں مزید جان سکی۔زمزم الیکٹرونکس ٹریڈنگ یوٹیوب کیرئیٹرر کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے کامیابی سے خود کو مختلف فارمیٹس میں پوزیشن کیا ہے۔اُن کی ویڈیوز جیسے “watch funny magic of fan” اور “happies is helping others” نے اُنہیں ٹاپ کریئٹرز اور ابھرتے ہوئے کریئٹرز کی لسٹ میں سرفہرست بنادیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں