این اے ایس ٹی پی منصوبہ آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا،آرمی چیف

سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے باب کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

یہ منصوبہ سماجی، اقتصادی، سکیورٹی اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ وژن ثابت ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
کراچی: آرمی چیف جنر عاصم منیر نے کہا ہے کہ نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصوبہ نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے باب کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے منصوبے کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایروسپیس، سائبر اور آئی ٹی کے حوالے سے بہترین منصوبہ ہے، قومی سطح پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے درست سمت میں قدم ہے، یہ منصوبہ سماجی، اقتصادی، سکیورٹی اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ وژن ثابت ہوگا۔آرمی چیف نے ایروسپیس سائنس کےشعبے میں پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو قومی اور سٹریٹجک اہمیت کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے ملک کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے کیونکہ یہ تکنیکی ترقی اور قوم کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کرکے خود انحصاری کو فروغ دے گا۔بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کو خوش آمدید کہا اور انہیں آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور، فوجیوں اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں