پرواز میں تاخیر پر مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ ماردیا،ویڈیو وائرل

بھارتی ایئرلائن کے عملے کی شکایت پر مسافر کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی-

مسافر نے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی لیکن یہ معافی کسی کام نہیں آئی، معاملات طے نہیں پائے تو مسافر کو قید کی سزا ہوسکتی ہے
نئی دہلی: بھارت میں خراب موسم اور دھند کے باعث 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے والی پرواز کے مسافر نے غصے میں آکر پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہلی ایئرپورٹ پر گوا جانے والی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے میں پیش آیا۔ موسم کی خرابی کے باعث طیارے کی پرواز بار بار تاخیر کا شکار تھی۔جیسے ہی پائلٹ پرواز میں مزید تاخیر کا اعلان کرنے اپنے کیبن سے باہر آیا، ایک مسافر سیٹ سے اُٹھ کر لپکا اور پائلٹ کو ایک تھپڑ جڑ دیا۔ مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی۔


عملے کی شکایت پر مسافر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا اور اس وقت مسافر نے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی لیکن یہ معافی کسی کام نہیں آئی۔ اگر ایئرلائن اور مسافر کے درمیان معاملات طے نہیں پائے تو مسافر کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
https://x.com/ndtv/status/1746794567645671527?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں