بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر؛ ٹرمپ کی حمایت کردی

ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن کے مسلسل تیسری بار امریکا کے صدارتی امیدوار ہوسکتے ہیں- فوٹو: فائل

نئی دہلی: ریپبلکن پارٹی سے صدر کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کے امیدوار بھارتی نژاد بزنس مین وویک رام سوامی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ انھوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ریاست آئیووا میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کے لیے ہونے والی رائے شماری میں بھارتی نژاد امریکی تاجر رام سوامی تقریباً 7.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے تھے جب کہ ٹرمپ 56 فیصد ووٹ لیکر فاتح تھے۔آئیووا کاکس میں ٹرمپ کی فتح کے بعد بھارتی نژاد وویک رامسوامی الیکشن مہم سے دستبردار ہوگئے اور ٹرمپ کی حمایت کردی۔یاد رہے کہ وویک رام سوامی فروری 2023ء میں صدارتی امیدوار کے طور پر ریپبلکن کا ٹکٹ لینے کی دوڑ میں شامل ہوئے تھے۔ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ ہی اس بار بھی ریپبلکن کی جانب سے امریکی صدر کے لیے امیدوار ہوں گے۔ 2016ء اور 2020ء میں بھی ٹرمپ ہی ریپبلکن کے امیدوار تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں