190 ملین پاؤنڈزریفرنس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پرفرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک مؤخر کردی-

بانی پی ٹی آئی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی،احتساب عدالت
اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی ، ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے امجد پرویز، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، عرفان بھولا پیش ہوئے ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں وکلاء تبدیلی کی درخواست دائر کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئی وکلاء ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل شامل ہیں ۔بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں، وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول ہی نہیں کرتا۔بانی پی ٹی آئی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک مؤخر کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں