چین،سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں-

چین میں حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد میں کوتاہی کے باعث آتشزدگی اور دیگر مہلک واقعات کا پیش آنا معمول کی بات ہے،چینی سرکاری میڈیا
بیجنگ : (ویب ڈیسک ) وسطی چین کے صوبے ہنان میں ایک سکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہنان کے علاقے یشاپو کے سکول میں جمعے کی شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔چینی حکام کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سکول سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں۔واضح رہے کہ چین میں حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد میں کوتاہی کے باعث آتشزدگی اور دیگر مہلک واقعات کا پیش آنا معمول کی بات ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں صوبہ شانشی میں واقع ایک کوئلے کی کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔اسی طرح جولائی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب چین کے شمال مشرقی علاقے میں سکول کے جِم کی چھت گرنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں