اقتدار میں آکر ایسی پالیسیاں لائیں گے باہر سے لوگ آکر سرمایہ کاری کریں گے،جہانگیر ترین

میں جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں اور جووعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں،جہانگیر ترین

ہم 8 فروری کے بعد ترقیاتی کام شروع کرا دیں گے،چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی
ملتان: پاکستان استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ معیشت کو بہتر کریں تاکہ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔پاکستان استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم اس حلقہ میں بھرپور الیکشن لڑیں گے، این اے 149 میرا گھر ہے، میں جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں اور جووعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا اس حلقے میں آنے کا مقصد لوگوں کی خدمت اور یہاں کے مسائل حل کرنا ہے، ہم 8 فروری کے بعد ترقیاتی کام شروع کرا دیں گے، ایک شہری نے مجھے یہاں سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے اسے یقین دلایا ہے کہ ہم یہ کام جلد کرائیں گے، میں کسی آدمی کو ضائع نہیں کرتا ان کا ساتھ نبھاتا ہوں۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اس حلقے میں لاڈلے کی باتیں کرنے والے عقل سے کام لیں، مہنگائی سے ملک صحیح سمت میں نہیں چل سکتا، بڑے ملک اپنی مضبوط معیشت کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی پالیسی لائیں گے کہ باہر سے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں اور معیشت تگڑی ہو اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں، الیکشن ملک کی ضرورت ہیں جو بھی حکومت آئے گی وہ محنت کرکے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں