کینیڈا کا غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلباء کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024ء میں غیر ملکی طلبا کو 35 فیصد کم داخلے دیئے جائیں گے، 2023ء میں 9 لاکھ غیر ملکی طلبا کو کینیڈا میں پڑھنے کا موقع دیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے رواں سال کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا، ستمبر 2024ء کے سمیسٹر سے قبل ویزے کا اجرا محدود کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ جامعات طالبعلموں کو بہترین معاونت فراہم کر سکیں۔کینیڈا کی جانب سے وضع کرائی گئی نئی پالیسی کا اطلاق 22 جنوری 2024ء سے ہو گیا، غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ عارضی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر 2 سال تک عملدرآمد ہوگا، نئے پالیسی سے پاکستانی طلبا متاثر ہوں گے، کینیڈا میں اس وقت زیر تعلیم طلبا، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبا پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں