امریکا کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

جنوبی کوریا میں گزشتہ ایک برس کے دوران ایف-16 کا تیسرا حادثہ ہے-فوٹو: فائل

سیول: جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر امریکا کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بتایا کہ ایف-16 جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع سمندر میں گرکر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا میں ایف-16 کے گر کر تباہ ہونے کا یہ ایک مہینے کے اندر دوسرا واقعہ ہے۔امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بیان میں کہا کہ ایف-16 جنگی فیلکن طیارہ 8 فائٹر ونگ میں شامل تھا اور سمندر کے اوپر پرواز کے دوران ایمرجنسی پیش آئی اور اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکل چکے تھے اور ایک ہفتے بعد بحفاظت مل گئے، جن کی حالت بہتر تھی لیکن طبی جائزے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی فضائیہ کی 8 فائٹرر ونگ کے کمانڈر کرنل میتھیو سی گئیٹکے نے کہا کہ ہم جمہوریہ کوریا اور اپنی ٹیم کے ارکان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پائلٹ کو بچانے کے لیے کامیابی کارروائی کی اور اب ہم طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کے لیے کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات سے اس وقت تک جاری نہیں کی جائیں گی جب تک مکمل تفتیش نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں مئی 2023ء سے اب تک ایف-16 طیاروں کے تین حادثے پیش آچکے ہیں، اس سے قبل دسمبر میں معمول کی پرواز کے دوران ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جبکہ مئی میں سیول کے جنوبی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران ایف-16 گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں