پاکستان مخالف فلاپ فلم ’فائٹر‘ کے ڈائریکٹر کو اپنا بیان مہنگا پڑ گیا

-فوٹو : ویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی نئی پاکستان مخالف فلم پانچویں روز ہی فلاپ ہوگئی جس میں ہریتھک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور ایکشن میں نظر آئے۔ سدھارتھ آنند فلم کے فلاپ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو بیان پر مشکل کا شکار ہوگئے اور سوشل میڈیا میں ان کے خلاف ٹرینڈ چلنے لگا۔ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر سے ’فائٹر‘ کے کم پبلک رسپانس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انڈیا کے نوے فیصد عوام نے کبھی ہوائی جہازوں میں سفر نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ جب اتنی بڑی تعداد کبھی ائر پورٹ نہیں گئی تو اس سے آپ یہ کیسی توقع کرسکتے ہیں کہ انہیں فضاؤں میں سفر کے متعلق علم ہوگا۔سدھارتھ آنند کے بیان کے بعد سوشل میڈیا میں ان پر تنقید کی جارہی ہے اور لوگوں کے مطابق ڈائریکٹر اپنی ناکامی عوام پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں