-فائل: فوٹو

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔انکوائری کمیٹی میں وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی (کنوینر)، ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی اے کراچی ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری ایچ ای سی معین الدین صدیقی اور ایک اور ممبر شامل ہوں گے۔کمیٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے سالانہ امتحانات 2023ء کے دوران گیارہویں جماعت کے طلبہ کی پاسنگ پرسنٹیج میں اچانک کمی کے باعث نتائج میں مبینہ ہیرا پھیری کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران/اہلکاروں کا تعین کرے گی اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تواس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں