عرفان پٹھان پہلی بار اہلیہ کی نقاب کے بغیر تصویر پوسٹ کردی

عرفان پٹھان کو اہلیہ صفا بیگ کی نقاب کیساتھ تصویریں شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا-فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سال گرہ پر پہلی بار اپنی اہلیہ صفا بیگ کی نقاب کے بغیر تصویر پوسٹ کردی جب کہ اس سے قبل ہمیشہ ان کی تصاویر نقاب کے ساتھ ہوا کرتی تھیں۔عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر شادی کی آٹھویں سال گرہ پر اپنی اہلیہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ انھوں نے لکھا کہ کہ زندگی کے ان 8 خوشگوار برسوں کی مبارک باد۔عرفان پٹھان نے مزید لکھا کہ ایک ایسی شخصیت جسے لامحدود کردار بہ احسن ادا کرنا آتے ہیں۔ وہ حوصلہ بڑھانے والی، موڈ بوسٹر، ہنسی دینے والی کامیڈین، پریشانی دور کرنے والی میری ہم سفر اور دوست اور میرے بچوں کی ماں ہیں۔اس موقع پر عرفان پٹھان اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔
https://x.com/IrfanPathan/status/1753778097563062598?s=20
یہ جوڑی پہلے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہے لیکن ان میں صفا بیگ ہمیشہ نقاب میں ہوا کرتی تھیں اور کسی نے شادی کے بعد سے ان کا چہرہ نہیں دیکھا تھا جس پر عرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا۔تاہم شادی کی آٹھویں سال گرہ پر پہلی بار اس جوڑی کی ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں صفا بیگ نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکا ہوا نہیں ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں