قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور سینیر بیٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں انکے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اور معروف آل راؤنڈر فاطمہ ثناء سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی شریک ہوئیں۔35 سالہ جویریہ خان قومی ویمن ٹیم کی جانب سے 116 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔

جویریہ نے مئی 2008ء میں سری لنکا کیخلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کیلئے 2885ء رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018ء رنز اسکور کیے ہیں۔انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022ء میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023ء میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں