امریکا کا مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

واشنگٹن: مریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا۔
اس دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ امریکا کے ساتھ برطانیہ نے بھی ہفتے کی شب یمن میں حوثیوں پر حملے کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں