روس کے زیر قبضہ شہر پر یوکرین کی بیکری پر گولہ باری،28 ہلاکتیں

یوکرین کی گولہ باری میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ 10 ملبے تلے دبے ہوئے ہیں- فوٹو: فائل

ماسکو: مشرقی مقبوضہ شہر لائسیچانسک پر یوکرین کی ایک بیکری پر گولہ باری میں ہونے والی ہلاکتیں 28 ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لانسیچانسک میں یوکرین کی گولہ باری میں ایک بیکری تباہ ہوگئی جس کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔روسی افواج نے کہا کہ یوکرین نے ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ایک مشہور بیکری تھی۔ ملبے سے 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 8 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی فوج نے یوکرین سے 6 ماہ کی جنگ کے بعد اس شہر پر گزشتہ برس قبضہ کیا تھا اور تاحال یہ قبضہ برقرار ہے۔یوکرین کی فوج کی جانب سے بیکری کو نشانہ بنانے کے روسی الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ 22 فروری 2022ء کو روس نے یوکرین پر حملہ کرکے چار بڑے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان علاقوں کو خود میں ضم کرلیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں