این اے 127 میں ووٹوں کی خریداری کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں صلح

فوٹو: ڈیجیٹل میڈیا

لاہور: این اے 127 میں ووٹوں کی خریداری کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں صلح ہوگئی۔
میڈیا کو موصول صلح نامے کی کاپی کے مطابق دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے ہیں۔دونوں پارٹیوں نے اقرار کیا ہے کہ این اے 127 اور پی پی 160 میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 127 کے امیدوار عطا تارڑ نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کرتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔عطا تارڑ پیپلزپارٹی کے دفتر میں ساتھیوں سمیت داخل ہوگئے تھے، انکا کہنا تھا کہ مذہبی کتاب پر ہاتھ رکھ کر پی پی امیدوار کیلئے ووٹ خریدے جارہے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے عطا تارڑ پر دفتر پر حملے اور کارکنوں کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگی رہنما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں