بلاول کے تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

-فوٹو : انٹرنیٹ

اسلام آباد: الیکشن سے محض دو دن قبل بلاول بھٹو کے تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
نیوز کے مطابق شاہ محمد زمان نامی شہری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا۔اپیل میں موقف میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں