عالمی مارکیٹ میں سونا مستحکم، پاکستان میں مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2048 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 412 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں