مدثر حسن ٹینس کا دلدادہ،جنون کی حد تک شوقین ہے،والد مدثر حسن

اس کے شوق کو دیکھ کر لگتا ہے ایک دن سپر سٹار بنے گا اور پاکستان کا نام روشن کریگا،والد فدا محمد

میں لان ٹینس کا کھلاڑی بن کر پاکستان اورپاکستانی قوم کانام دنیابھرمیں روشن کرونگا،مدثر حسن
اسلام آباد( اسپورٹس رپورٹر) ٹینس کا جنونی مدثر حسن جن کی عمر ساڑھے تین سال ہے ٹینس کا انتہائی کا شوقین اور دلدادہ ہے،ننھے مدثر حسن کا کہنا ہے کہ وہ ٹینس کا بڑا سٹار بننا چاہتا ہے،مدثر حسن نے اپنے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں لان ٹینس کا کھلاڑی بن کر پاکستان اورپاکستانی قوم کانام دنیابھرمیں روشن کرونگا، ان کے والد فدا محمدپاکستان اسپورٹس بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں نے بتایا کہ مدثر کو لان ٹینس کا بہت شوق ہےاکثر ٹینس کے مختلف میچ دیکھتا رہتا ہے ٹینس کا اتنا شوقین ہے کہ ٹینس کاریکٹ ہر وقت اپنے پاس ہی رکھتا ہے۔اس کے شوق اور جنون کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک دن ٹینس کا بہت بڑا سٹار بنے کا اور وطن عزیز پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرے گا-

ننھے مدثر حسن کے ٹینس کھیلتے ہوئے مختلف انداز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں