غزہ جنگ،امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دیدی

اسرائیلی اقدامات سے مغربی کنارے میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے-فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نجی گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تذلیل کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے انتخابی مہم کے لیے فنڈز دینے والے مخیر اور قابل اعتماد افراد کے ساتھ گفتگو میں غزہ سیز فائر میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے اور فوجی کارروائی سے باز نہ آنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔اس گفتگو میں شریک 5 افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو مزید جنگ سے روکنا ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ پر جوبائیڈن کو تنقید کا سامنا بھی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ یہ توہین آمیز رویہ ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ کئی باتوں پر صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم نیتن یاہو سے اختلاف ہے لیکن دہائیوں سے دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکاروں پر پابندیاں بھی عائد کرچکے ہیں جب کہ رفح میں ممکنہ فوجی کارروائی پر نیتن یاہو سے فلسطینی پناہ گزینوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں