فیڈرل بورڈ بوائز کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روز اوپن ٹرائلز 14 فروری کو ہونگے

آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ 20 فروری سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف بورڈز کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی،ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف
اسلام آباد (جاگیرنیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ
بوائز کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روز اوپن ٹرائلز 14 فروری کو علی ٹرسٹ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں ہونگے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایا کہ فیڈرل بورڈکی منتخب ٹیم انٹر بورڈ بوائز کرکٹ چیمپئن میں حصہ لےگی . آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ 20 فروری سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف بورڈز کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں