عام انتخابات: سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے گی، وزیر اعظم

-فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر الیکشن میں ڈیوٹیز دینے والے سرکاری ملازمین کی تصاویر اور ڈیٹا شیئر کرنے پر سختی سے ردعمل دیا اور انہیں سخت سزائیں دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا، تاہم کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی وفاداریاں ریاست سے بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز سمیت ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ’پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا یقینی بنائے گی، ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں