فریال محمود کا دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ

اب ان کی زندگی میں ٹھہراؤ آگیا ہے اور ممکن ہے وہ بہت جلد دوبارہ سیٹل ہوجائیں، فریال محمود ن-فوٹو : انسٹاگرام

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل فریال محمود نے دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دیا ہے۔
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں بہت کچھ دیکھا ہے اور اگر یہ تجربات پہلی شادی سے قبل ہوتے تو شاید میری زندگی ایسی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پہلی شادی سے قبل کام اور پڑھائی میں مصروف رہی اور اپنے لئے وقت نہیں نکال سکی اور دانیال راحیل سے بھی اپنی والدہ کی مرضی سے شادی کی تھی۔
https://www.instagram.com/reel/C3hnn6KNl3z/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر سے سیکھا کہ زندگی کیسے گزاری جاتی ہے اور اس میں ٹھہراؤ کتنا اہم ہے۔
فریال محمود کا کہنا تھا کہ اب ان کی زندگی میں ٹھہراؤ آگیا ہے اور ممکن ہے وہ بہت جلد دوبارہ سیٹل ہوجائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں