پاکستان کی موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ ہے، فچ

غیر یقینی سیاسی صورت حال قرض پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیرسے اصلاحات کا عمل متاثر ہوگا-فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے پروگرام کا حصول ایک بڑا چیلنج ہوگا، فچ
اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔فچ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال قرض پروگرام میں پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے،امید ہے نئی منتخب حکومت آ ایم ایف سے فوری طور پر رابطہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔
فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مضبوط کارکردگی پیش کی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے پروگرام کا حصول ایک بڑا چیلنج ہوگا، غیر یقینی سیاسی صورت حال قرض پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیرسے اصلاحات کا عمل متاثر ہوگا، پاکستان کی بیرونی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں