انٹربینک میں روپیہ تگڑا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم

-فوٹو: فائل

کراچی: بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
چین کی جانب سے سابقہ شرائط پر 2ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے پر رضامند ہونے، آئی ایم ایف سے بروقت نئے معاہدے، بائی لیٹرل وملٹی لیٹرل شراکت داروں سے سستے قرضے ملنے سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی توقعات پر بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔نئی حکومت کی تشکیل سے غیریقینی سیاسی حالات میں بہتری، مستقبل میں پاکستانی بانڈز کی قدر میں اضافے کی پیشگوئیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 37پیسے کی کمی سے 278روپے 90پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ میں اضافے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 279روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی متوازن رہنے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 04پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں