اگر یہی انداز رہا تو پارلیمنٹ کی کارروائی اور ساتھ چلنا مشکل ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں-فائل: فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی انداز رہا تو پارلیمنٹ کی کارروائی اور ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمر ایک پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جن کو کسی صورت جیل میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھا گیا دکھایا گیا لیکن عمر ایوب کو کوریج نہیں دی گئی اور ڈپٹی اسپیکر نے عمر ایوب کے کسی لفظ کو حذف نہیں کیا۔قومی اسمبلی کی کارروائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بھی ایسا ہوا تو یہاں چلنا بہت مشکل ہو جائے گا، ہم ہر ظلم کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں لیکن اگر یہی انداز رہا تو پارلیمنٹ کی کارروائی اور ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق ملک پر قرضہ 80 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہمارے خزانے میں ریزرو اور معیشت کا بیڑا عرق ہو گیا ہے، ملک کی معیشت کا حجم سکڑ گیا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اج بجلی کا یونٹ 85 سے اوپر جا پہنچا ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے ذریعے ہی معیشت چل سکتی ہے، یہاں آئین اور قانون اور پیسے کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بتایا پاکستان تحریک انصاف کے بانی ملک کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ملک میں بہتری اور نظام تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے، ہم چاہتے ہیں فارم 47 کے رچائے گئے ڈرامے کی تہہ تک پہنچایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں