وزیراعظم کی ہدایت پر برآمد کنندگان کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری

-فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر برآمد کنندگان کو 65 ارب روپے مالیت کے تمام ریفنڈز جاری کردیے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل خطاب میں برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے اس اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے برآمد کنندگان کے 3 مارچ تک کے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کو ریفنڈز کے اجرا سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اور تاجر برادری اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کے اجرا کے حوالے سے وزیر اعظم کے اقدام کو سراہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں